سورة الصافات - آیت 105
قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً تو نے خواب سچا کر دکھایا، بے شک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو آواز دی اور کہا کہ آپ نے اپنا خواب سچ کر دکھایا اور کمال طاعت اور عظیم ترین صبر و ثبات کی دلیل پیش کردی۔ اب آپ بیٹے کو ذبح نہ کیجیے، ہم احسان اور عمل کرنے والوں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں، بے شک یہی وہ کھلی اور صریح آزمائش ہے جس کے ذریعہ مخلص و غیر مخلص کا امتیاز ہوجاتا ہے۔