سورة الصافات - آیت 84
إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جب وہ اپنے رب کے پاس بے روگ دل لے کر آیا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہ بھی اپنے رب کی طرف ایسے دل کے ساتھ متوجہ ہوئے تھے جو شرک و شک کی آلائشوں سے یکسر پاک اور فطری طور پر توحید کی طرف مکمل طور پر مائل تھا،