سورة الصافات - آیت 82
ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر ہم نے دوسروں کو غرق کردیا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت 82 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان کے اور ان کے اہل ایمان رشتہ داروں اور پیروکاروں کے سوا باقی تمام کافروں کو ہم نے طوفان کی نذر کردیا۔