سورة الصافات - آیت 69
إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک انھوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
17 -اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اہل جہنم مذکورہ بالا عذاب شدید سے اس لئے دوچار ہوئے کہ انہوں نے اپنے آباء و اجداد کو راہ ہدایت سے بھٹکا ہوا پایا تو انہی کے پیچھے ہو لئے اور شرک و کفر اور ضلالت و گمراہی میں ان کی تقلید کرنے لگے،