سورة الصافات - آیت 53

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کیا جب ہم مر گئے اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا واقعی ہم ضرور جزا دیے جانے والے ہیں؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

وہ آخرت کی تکذیب کرتے ہوئے کہتا تھا کہ کیا تم اس بات کو مانتے ہو کہ ہم جب مر کر گل سڑ جائیں گے اور مٹی میں مل جائیں گے تو ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اور ہمیں ہمارے اعمال کا بدلہ چکایا جائے گا؟! تو آج ہمارے رب نے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا ہے، ہمیں جنت میں داخل کردیا ہے اور میرے اس ساتھی کو جہنم میں دھکیل دیا جاتا ہے