سورة الصافات - آیت 41
أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہی لوگ ہیں جن کے لیے مقرر رزق ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور بے شمار نعمتوں سے نوازے گا ان نعمتوں میں سے یہ بھی ہے کہ انہیں بغیر انقطاع کے صبح و شام عمدہ اور پاکیزہ روزی ملتی رہے گی، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ مریم آیت (62) میں فرمایا ہے : ” وہاں انکو صبح و شام روزی ملتی رہے گی۔ “