سورة الصافات - آیت  31
							
						
					فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ
							ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
							
						سو ہم پر ہمارے رب کی بات ثابت ہوگئی۔ بے شک ہم یقیناً چکھنے والے ہیں۔
								تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
							
							
							اس لئے آج اللہ کا وعدہ ہم سب کے لئے ثابت ہوگیا کہ ﴿لَأَمْلَأَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ﴾” اے ابلیس ! ہم تجھ سے اور تیری پیروی کرنے والوں سے جہنم کو بھر دیں گے۔“ (ص : 85) اب ہم سب کو اس عذاب کا مزاچکھنا ہے جس کی دھمکی اللہ نے ہمیں دے رکھی تھی
