سورة يس - آیت 55
إِنَّ أَصْحَابَ الْجَنَّةِ الْيَوْمَ فِي شُغُلٍ فَاكِهُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک جنت کے رہنے والے آج ایک شغل میں خوش ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
28 -کافروں کا حال و انجام بیان کرنے کے بعد اب اہل جنت پر اللہ کا جو انعام و اکرام ہوگا اسے بیان کیا جا رہا ہے اور اس کے مخاطب بھی کافر ہی ہوں گے، تاکہ ان کے لئے تیار کردہ عذاب الیم کا مشاہدہ کرلینے کے بعد جب اہل جنت کے لئے تیار کردہ انعامات الٰہیہ کا ذکر سنیں تو ان کا حزن و الم شدید تر ہوجائے اور ان کی پریشانی اور ان کا اضطراب انتہا کو پہنچ جائے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس دن اہل جنت اللہ کی دی ہوئی بیش بہا نعمتوں سے مستفید ہونے میں اس طرح مشغول ہوں گے کہ وہ کافروں اور ان کے انجام بد سے بالکل غافل ہوجائیں گے، چاہے وہ ان کے اعزاء و اقارب ہی کیوں نہ ہوں گے،