سورة يس - آیت 32
وَإِن كُلٌّ لَّمَّا جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور نہیں ہیں وہ سب مگر اکٹھے ہمارے پاس حاضر کیے جانے والے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
18 -اس آیت کریمہ میں غایت درجہ کی تاکید ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے تمام بندے اس کے سامنے حاضر کئے جائیں گے، ایک فرد بھی نہ کہیں چھپ سکے گا اور نہ بھاگ سکے گا۔