سورة يس - آیت 29
إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَامِدُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ نہیں تھی مگر ایک ہی چیخ، پس اچانک وہ بجھے ہوئے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہ تو ایک چیخ تھی جس کے اثر سے آناً فاناً سبھی ہلاک ہوگئے اور اپنے تمام گناہوں کے ساتھ اچک لئے گئے، تاکہ قیامت کے دن ان کا بوجھ لئے میدان محشر میں اپنے رب کے حضور کھڑے ہوں اور ان کا بدلہ چکھیں۔