سورة يس - آیت 21
اتَّبِعُوا مَن لَّا يَسْأَلُكُمْ أَجْرًا وَهُم مُّهْتَدُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان کی پیروی کرو جو تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتے اور وہ سیدھی راہ پائے ہوئے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جو اپنی دعوت توحید پر تم سے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتے ہیں اور وہ بڑے ہی ہدایت یافتہ، بااخلاق اور باکمال لوگ ہیں۔