سورة فاطر - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ فاطر مکی ہے، اس میں پینتالیس آیتیں اور پانچ رکوع ہیں تفسیر سورۃ فاطر نام : سورت کی پہلی آیت میں اللہ تعالیٰ کی صفت ﴿فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ﴾ بتائی گئی ہے، اسی سے یہ نام ماخو ذ ہے۔ اس کا دوسرا نام ” الملائکہ“ بھی ہے، اس لئے کہ پہلی ہی آیت میں فرشتوں کی بعض صفات اور اللہ کی طرف سے ان پر عائد کردہ ذمہ داریوں کا ذکر آیا ہے۔ زمانہ نزول : قرطبی لکھتے ہیں کہ یہ سورت سب کے نزدیک مکی ہے، امام بخاری وغیرہ نے ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ سورۃ فاطر مکہ میں نازل ہوئی تھی۔