سورة سبأ - آیت 17

ذَٰلِكَ جَزَيْنَاهُم بِمَا كَفَرُوا ۖ وَهَلْ نُجَازِي إِلَّا الْكَفُورَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہ ہم نے انھیں اس کا بدلہ دیا جو انھوں نے ناشکری کی اور ہم یہ بدلہ نہیں دیتے مگر اسی کو جو بہت ناشکرا ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت 17 میں اللہ نے فرمایا کہ ان کی ناشکری کا ہم نے انہیں ایسا بدلہ دیا، یہ اللہ کا نظام ہے کہ جو اس کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اس سے اپنی نعمتیں چھین لیتا ہے اور زحمتوں اور مصیبتوں میں مبتلا کردیتا ہے۔