سورة الأحزاب - آیت 66

يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ يَقُولُونَ يَا لَيْتَنَا أَطَعْنَا اللَّهَ وَأَطَعْنَا الرَّسُولَا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جس دن ان کے چہرے آگ میں الٹ پلٹ کیے جائیں گے، کہیں گے اے کاش کہ ہم نے اللہ کا کہنا مانا ہوتا اور ہم نے رسول کا کہنامانا ہوتا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور جب ان کے چہرے جہنم کی آگ میں الٹے پلٹے جائیں گے، جیسے گوشت کو آگ پر بھوننے کے لئے الٹا پلٹا جاتا ہے، اس وقت بلک بلک کر روئیں اور مارے حسرت ویاس کے کہیں گے کہ اے کاش ! ہم نے دنیا میں اللہ اور اس کے رسول کی بات مانی ہوتی تو آج ہمارا یہ حال نہ ہوتا۔