سورة الأحزاب - آیت 46
وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُّنِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اللہ کی طرف بلانے والا اس کے اذن سے اور روشنی کرنے والا چراغ۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور آپ (ﷺ) مومنوں کو اللہ کی رحمت اور اجر عظیم کی بشارت دینے والے اور کافروں اور گناہگاروں کو جہنم کے عذاب سے ڈرانے والے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے حکم اور اس کی وحی کے مطابق لوگوں کو اس کے دین اس کی بندگی اور اس کی وحدانیت کے اقرار کی دعوت دینے والے ہیں، آپ سیدھی را ہ کی طرف لوگوں کی رہنمائی کے لئے اللہ کا روشن چراغ ہیں۔