سورة الأحزاب - آیت 41

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْرًا كَثِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اے لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ کو یاد کرو، بہت یاد کرنا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(34) اللہ تعالیٰ نے صادق الایمان مومنوں کو حکم دیا کہ وہ ہر وقت اور ہر حال میں اسے یاد کرتے رہیں، اس کی پاکی، اس کی حمد و ثنا اور اس کی بڑائی بیان کریں۔ ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر جو بھی عمل واجب کیا تو اس کی ایک حد مقرر کردی اور عذر شرعی کی حالت میں اپنے بندے کو معذور جانا، سوائے ذکر الٰہی کے، اس کی کوئی حد مقرر نہیں کی اور اسے چھوڑ دینے والے کو معذور نہیں جانا، الایہ کہ کسی کی عقل ماری جائے، تو اللہ نے اسے اپنے ذکر سے معذور قرار دیا ہے۔