سورة الأحزاب - آیت 24

لِّيَجْزِيَ اللَّهُ الصَّادِقِينَ بِصِدْقِهِمْ وَيُعَذِّبَ الْمُنَافِقِينَ إِن شَاءَ أَوْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تاکہ اللہ سچوں کو ان کے سچ کا بدلہ دے اور منافقوں کو عذاب دے اگر چاہے، یا ان کی توبہ قبول فرمائے۔ بلاشبہ اللہ ہمیشہ سے بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(21) اللہ تعالیٰ نے فرمایا : یہ سب کچھ اس لئے ہوا تاکہ وہ سچوں کو ان کی سچائی کا اچھا بدلہ دے اور جنہوں نے نفاق کی راہ اختیار کی اور توبہ کر کے اپنی حالت کی اصلاح نہیں کی، اگر چاہے تو انہیں عذاب دے۔