سورة السجدة - آیت 11
قُلْ يَتَوَفَّاكُم مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِي وُكِّلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہہ دے تمھیں موت کا فرشتہ قبض کرے گا، جو تم پر مقرر کیا گیا ہے، پھر تم اپنے رب ہی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(9) اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی (ﷺ) کی زبان ان منکرین قیامت سے کہا کہ جس فرشتہ موت کے ذمہ تمہاری روحوں کے قبض کرنے کا کام لگایا گیا ہے، جب تمہاری موت کی مقرر گھڑی آجائے گی تو وہ تمہاری روحوں کو قبض کرلے گا، اور تم دنیا سے رخصت ہوجاؤ گے پھر جب قیامت آئے گی تو اللہ تعالیٰ تم سب کو زندہ کرے گا اور میدان محشر میں حساب و جزا کے لئے لاکھڑا کرے گا۔