سورة لقمان - آیت 22
وَمَن يُسْلِمْ وَجْهَهُ إِلَى اللَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ ۗ وَإِلَى اللَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمُورِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جو شخص اپنا چہرہ اللہ کے سپرد کر دے اور وہ نیکی کرنے والا ہو تو یقیناً اس نے مضبوط کڑے کو اچھی طرح پکڑ لیا اور تمام کاموں کا انجام اللہ ہی کی طرف ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(15) مشرکین مکہ کی شرک باللہ پر زجر و توبیخ کے بعد، اب لوگوں کی راہ نجات کی طرف رہنمائی کی جا رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو شخص اپنے رب کی طرف پورے طور پر متوجہ ہوگیا اور کامل اخلاص کے ساتھ اس کے اوامرونواہی کو بجا لایا اس نے مضبوط ترین سہارے کو تھام لیا، اس آدمی کے مانند جو کسی اونچے پہاڑ پر چڑھنے کے لئے اس سے لٹکتے ہوئے مضبوط ترین سہارے کو تھام کر اس کی بلندی پر پہنچ جاتا ہے۔