سورة لقمان - آیت 3

هُدًى وَرَحْمَةً لِّلْمُحْسِنِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

نیکی کرنے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور یہ کتاب عظیم نیک عمل کرنے والوں کے لئے ذریعہ ہدایت اور باعث رحمت ہے۔ مفسرین نے یہاں ” محسن“ کے دو معنی بیان کئے ہیں : ایک محض نیک عمل کرنے والا اور دوسرا وہ شخص جو اپنے رب کی عبادت اس طور پر کرتا ہے جسے حدیث جبرئیل میں ” احسان“ کی تعریف میں بیان کیا گیا ہے کہ بندہ اپنے رب کی عبادت اس طرح کرے گویا کہ وہ اسے دیکھ رہا ہے۔