سورة لقمان - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تفسیر سورۃ لقمان نام : اس سورت میں لقمان حکیم کا قصہ مذکور ہے، جن کی حکمت و دانائی کی باتوں اور ان کی نصیحتوں کو قرآن کریم نے بڑے اہتمام سے بیان کیا ہے جو انہوں نے اپنے بیٹے سے کی تھی اسی مناسبت سے اس کا نام ” لقمان“ رکھ دیا گیا ہے۔ زمانہ نزول : یہ بھی مکی سورت ہے، اس میں بھی شرک کی تردید اور توحید کا اثبات مختلف پیرائے میں کیا گیا ہے، جو مکی سورتوں کا خاصہ ہے، لقمان حکیم نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے انکار شرک پر خاص زور دیا تھا اور کہا تھا کہ شرک ظلم عظیم ہے۔