سورة الروم - آیت 57

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يَنفَعُ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَعْذِرَتُهُمْ وَلَا هُمْ يُسْتَعْتَبُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو اس دن ان لوگوں کو جنھوں نے ظلم کیا تھا ان کا عذر کرنا فائدہ نہ دے گا اور نہ انھیں معافی مانگنے کا موقع دیا جائے گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (57) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس دن مشرکین، منکرین ربوبیت اور منکرین رسالت محمدیہ کا یہ عذر قابل قبول نہیں ہوگا کہ وہ اپنے جرائم کا ارتکاب جہالت و نادانی کی وجہ سے کرتے رہے تھے اور نہ انہیں دوبارہ مہلت دی جائے گی کہ توبہ اور عمل صالح کے ذریعہ گزشتہ گناہوں کی تلافی کرلیں۔