سورة آل عمران - آیت 53

رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اے ہمارے رب! ہم اس پر ایمان لائے جو تو نے نازل فرمایا اور ہم رسول کے پیرو کار بن گئے، سو تو ہمیں شہادت دینے والوں کے ساتھ لکھ لے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

45۔ حواری حضرات عیسیٰ (علیہ السلام) سے مخاطب ہونے کے بعد اللہ کی طرف متوجہ ہوئے، اور کہا کہ اے ہمارے رب ! تو گواہ رہ کہ ہم تیری نازل کردہ شریعت پر ایمان لے آئے، اور تیرے رسول کے پیرو کار بن گئے، اس لیے تو ہمیں ان لوگوں میں لکھ دے جو تیری وحدانیت کی گواہی دیتے ہیں۔