سورة الروم - آیت 18

وَلَهُ الْحَمْدُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَعَشِيًّا وَحِينَ تُظْهِرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اسی کے لیے سب تعریف ہے آسمانوں اور زمین میں اور پچھلے پہر اور جب تم ظہر کے وقت میں داخل ہوتے ہو۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور ” وَعَشِيًّا“ سے عصر اور ” تُظْهِرُونَ“ سے نماز ظہر مراد ہے معلوم ہوا کہ حصول جنت اور عذاب جہنم سے نجات کا سب سے بڑا ذریعہ پانچوں وقتوں کی نمازوں کو ان کے اوقات میں ادا کرنا ہے۔