سورة العنكبوت - آیت 68
وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَىٰ عَلَى اللَّهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ ۚ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ مَثْوًى لِّلْكَافِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے، یا حق کو جھٹلا دے جب وہ اس کے پاس آئے۔ کیا ان کافروں کے لیے جہنم میں کوئی رہنے کی جگہ نہیں ہے؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(42) اس سے بڑھ کر کون ظالم ہوگا جو افترا پردازی کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اللہ کا کوئی شریک ہے، یا اس حق کو (یعنی رسول اللہ (ﷺ) اور قرآن کریم کو) جھٹلاتا ہے، جسے اللہ نے انسانوں کی ہدایت کے لئے بھیجا ہے، ایسے لوگ اللہ کے نزدیک کافر ہیں اور ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔