سورة العنكبوت - آیت 30

قَالَ رَبِّ انصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس نے کہا اے میرے رب! ان مفسد لوگوں کے خلاف میری مدد فرما۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

لوط (علیہ السلام) نے ان کے کفر پر اصرار کرنے اور ان کی بداعمالیوں سے تنگ آکر دعا کی کہ میرے رب ان ظالموں کے خلاف میری مدد کر، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول کرلی جس کی تفصیل آگے آرہی ہے۔