سورة العنكبوت - آیت 16

وَإِبْرَاهِيمَ إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاتَّقُوهُ ۖ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور ابراہیم کو جب اس نے اپنی قوم سے کہا اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو، یہ تمھارے لیے بہتر ہے، اگر تم جانتے ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(10) ابراہیم (علیہ السلام) کو بھی اللہ تعالیٰ نے اہل بابل کے لیے نبی بناکر بھیجا انہی میں سے ان کا باپ آزر بھی تھا انہوں نے انہیں صرف اللہ کی بندگی کی دعوت دی،