سورة العنكبوت - آیت 11
وَلَيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْمُنَافِقِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یقیناً اللہ ان لوگوں کو ضرور جان لے گا جو ایمان لائے اور یقیناً انھیں بھی ضرور جان لے گا جو منافق ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت 11 میں اسی مضمون بالا کی تائید وتوثیق ہے کہ اللہ مومن و منافق سب کو جانتا ہے اور ہر ایک کو ان کی نیت وعمل کا عادلانہ بدلہ چکائے گا مومنوں کو جنت میں اور منافقوں کو جہنم میں داخل کردے گا