سورة العنكبوت - آیت 6
وَمَن جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ ۚ إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جو جہاد کرتا ہے تو وہ اپنے ہی لیے جہاد کرتا ہے، یقیناً اللہ تو سارے جہانوں سے بہت بے پروا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت 6 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو شخص بھی اس دنیا میں عمل صالح کرے گا تو اس کا اچھا بدلہ اسے ہی ملے گا اللہ اپنے بندوں کی عبادتوں سے قطعی طور پر بے نیاز ہے