سورة العنكبوت - آیت 5
مَن كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ اللَّهِ فَإِنَّ أَجَلَ اللَّهِ لَآتٍ ۚ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جو شخص اللہ سے ملنے کی امید رکھتا ہو تو بے شک اللہ کا مقرر وقت ضرور آنے والا ہے اور وہی سب کچھ سننے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(4) اس لیے جو لوگ آخرت پر ایمان رکھتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ اللہ کے سامنے انہیں کھڑا ہوکراپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا وہ اپنے زبانی دعوی پر اکتفا نہ کریں بلکہ شرک اور گناہوں سے اجتناب کریں اور عمل صالح کرتے رہیں تاکہ اس دن ذلت ورسوائی کا سامنا نہ کرناپڑے اور جنت ان کا مقام بنے۔