سورة القصص - آیت 72

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن جَعَلَ اللَّهُ عَلَيْكُمُ النَّهَارَ سَرْمَدًا إِلَىٰ يَوْمِ الْقِيَامَةِ مَنْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ يَأْتِيكُم بِلَيْلٍ تَسْكُنُونَ فِيهِ ۖ أَفَلَا تُبْصِرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہہ کیا تم نے دیکھا اگر اللہ تم پر ہمیشہ قیامت کے دن تک دن کر دے تو اللہ کے سوا کون معبود ہے جو تمھارے پاس کوئی رات لے آئے، جس میں تم آرام کرو؟ تو کیا تم نہیں دیکھتے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور رات کو غائب کردے تو کیا کوئی اور معبود ہے جو رات کو واپس لادے جس میں لوگ سکون حاصل کرتے ہیں۔ اس کا جواب قطعی طور پر یہی ہے کہ کوئی نہیں جو اسکی قدرت رکھتا ہو تو پھر انسان اس میں غوروفکر کرکے صرف خالق کل اور الہ واحد کی پرستش پر کیوں نہیں جم جاتا کیوں اس کے ساتھ غیروں کو شریک بناتا پھرتا ہے