سورة القصص - آیت 63
قَالَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ رَبَّنَا هَٰؤُلَاءِ الَّذِينَ أَغْوَيْنَا أَغْوَيْنَاهُمْ كَمَا غَوَيْنَا ۖ تَبَرَّأْنَا إِلَيْكَ ۖ مَا كَانُوا إِيَّانَا يَعْبُدُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
وہ لوگ کہیں گے جن پر بات ثابت ہوچکی، اے ہمارے رب! یہ ہیں وہ لوگ جنھیں ہم نے گمراہ کیا، ہم نے انھیں اسی طرح گمراہ کیا جیسے ہم گمراہ ہوئے، ہم تیرے سامنے بری ہونے کا اعلان کرتے ہیں، یہ ہماری تو عبادت نہیں کرتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تو ان کے بجائے وہ سرداران کفر وضلالت جودنیا میں اللہ تعالیٰ کے اتھ معبود بنائے گئے تھے کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہم نے انہیں گمراہ کرنا چاہا تو انہوں نے فورا ہی ہماری دعوت قبول کرلی اور گمراہی کی راہ پر چل پڑے یہ بھی گمراہ ہوئے اور ہم بھی گمراہ ہوئے ہم ان سے اپنی برات کا اعلان کرتے ہیں اور اسلیے کہ یہ ہماری نہیں بلکہ اپنی خواہشات کی عبادت کرتے تھے۔