سورة القصص - آیت 16
قَالَ رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي فَاغْفِرْ لِي فَغَفَرَ لَهُ ۚ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہا اے میرے رب! یقیناً میں نے اپنے آپ پر ظلم کیا، سو مجھے بخش دے۔ تو اس نے اسے بخش دیا، بے شک وہی تو بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور شدت تاثر کی وجہ سے اپنی اس غلطی کو، ظلم، سے تعبیر کیا اور اپنے رب سے مغفرت طلب کی تو اللہ نے ان کی اس غلطی کو معاف کردیا اور ان کے دل میں کسی خاص واسطہ یہ بات ڈال دی کہ اللہ نے انہیں معاف کردیا ہے۔