سورة النمل - آیت 90
وَمَن جَاءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جو برائی لے کر آئے گا تو ان کے چہرے آگ میں اوندھے ڈالے جائیں گے۔ تم بدلہ نہیں دیے جاؤ گے مگر اسی کا جو تم کیا کرتے تھے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور جو لوگ شرک و معاصی کے مرتکب ہوں گے انہیں ان کے منہ کے بل جہنم میں دھکیل دیا جائے گا۔ پھر بندوں کو خطاب کر کے فرمایا کہ اس دن جو کچھ ہوگا تمہارے اعمال کا نتیجہ ہوگا، کسی پر ایک رائی کے دانے کے برابر بھی ظلم نہیں ہوگا۔