سورة النمل - آیت 85
وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِم بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنطِقُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ان پر بات واقع ہوجائے گی، اس کے بدلے جو انھوں نے ظلم کیا، پس وہ نہیں بولیں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اسی لیے جیسا کہ آیت (85) میں کہا گیا، ان کے لیے اللہ کا عذاب مقدر ہوگیا ہے اور وہ اپنے دفاع میں ایک کلمہ بھی اپنی زبان سے ادا نہ کر پائیں گے۔