سورة النمل - آیت 72
قُلْ عَسَىٰ أَن يَكُونَ رَدِفَ لَكُم بَعْضُ الَّذِي تَسْتَعْجِلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہہ دے قریب ہے کہ تمھارے پیچھے آ پہنچا ہو اس کا کچھ حصہ جو تم جلدی مانگ رہے ہو۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
تو اللہ نے اپنے نبی کی زبان ان کا جواب دیا کہ جس عذاب کی تمہیں جلدی ہے اس کا کچھ حصہ عنقریب ہی تم پر نازل ہونے والا ہے، چنانچہ میدان بدر میں گاجر مولی کی طرح کاٹے گئے اور جو باقی بچ گئے وہ قید کرلیے گئے۔