سورة النمل - آیت 56
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوْمِهِ إِلَّا أَن قَالُوا أَخْرِجُوا آلَ لُوطٍ مِّن قَرْيَتِكُمْ ۖ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو اس کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہ تھا کہ انھوں نے کہا لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال دو، بلا شبہ یہ ایسے لوگ ہیں جو بہت پاکباز بنتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
20۔ لیکن لوط (علیہ السلام) کی اس تقریر کا ان پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوا، اور سب نے مل کر کہا کہ لوگو ! لوط (علیہ السلام) اور اس کے ماننے والوں کو اپنی بستی سے نکال دو اور بطور استہزاء کہا کہ یہ بڑے نیک اور پاکیزہ لوگ ہیں،