سورة النمل - آیت 55
أَئِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الرِّجَالَ شَهْوَةً مِّن دُونِ النِّسَاءِ ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا بے شک تم واقعی عورتوں کو چھوڑ کر شہوت سے مردوں کے پاس آتے ہو، بلکہ تم ایسے لوگ ہو کہ جہالت برتتے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
تم کتنے برے ہوگئے ہو کہ اپنی حیوانی شہوت پوری کرنے کے لیے عورتوں کے بجائے مردوں کے ساتھ بدفعلی کرتے ہو، تم تو حیوانوں سے بھی بد تر ہوگئے ہو، اور تم ایسا اس لیے کرتے ہو کہ نرے جاہل اور نادان ہو، تمہیں معلوم ہی نہیں کہ تمہارے پیدا کرنے والے کا تم پر کیا حق ہے، اور کفر و سرکشی کا کیسا برا انجام ہوتا ہے۔