سورة النمل - آیت 23
إِنِّي وَجَدتُّ امْرَأَةً تَمْلِكُهُمْ وَأُوتِيَتْ مِن كُلِّ شَيْءٍ وَلَهَا عَرْشٌ عَظِيمٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بے شک میں نے ایک عورت کو پایا کہ ان پر حکومت کر رہی ہے اور اسے ہر چیز میں سے حصہ دیا گیا ہے اور اس کا ایک بڑا تخت ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
میں یمن کے شہر سبا (جو اب مارب کہلاتا ہے) کی ایک بالکل سچی خبر لے کر آیا ہوں۔ میں نے وہاں ایک عورت کو دیکھا ہے جو بادشاہ ہے اور جسے اللہ نے ہر ساز و سامان اور اسباب و ثروت سے نواز رکھا ہے، اور اس کا ایک بہت عظیم تخت شاہی ہے جس پر بیٹھ کر حکومت کرتی ہے۔ مفسرین نے اس عورت کا نام بلقیس بتایا ہے، اور اس کی فوج، تخت شاہی اور حشم و خدم کی تفصیلات بیان کی ہیں، جن سے اس کی عظیم بادشاہت کا اندازہ ہوتا ہے۔