سورة النمل - آیت 21

لَأُعَذِّبَنَّهُ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْ لَأَذْبَحَنَّهُ أَوْ لَيَأْتِيَنِّي بِسُلْطَانٍ مُّبِينٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یقیناً میں اسے ضرور سزا دوں گا، بہت سخت سزا، یا میں ضرور ہی اسے ذبح کر دوں گا، یا وہ ضرور ہی میرے پاس کوئی واضح دلیل لے کر آئے گا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

انہوں نے ناراض ہو کر کہا کہ اگر اس نے معقول عذر نہیں پیش کیا تو میں اسے سخت سزا دوں گا، یا ذبح کردوں گا،