سورة الشعراء - آیت 210

وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيَاطِينُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اسے لے کر شیاطین نہیں اترے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

55۔ مشرکینِ مکہ کہتے تھے کہ جس طرح شیطاین، کاہنوں کو آسمان کی جھوٹی خبریں سناتے ہیں، اسی طرح وہ شیاطین ایک من گھڑت کلام محمد کی زبان پر جاری کردیتے ہیں، جسے محمد قرآن کا نام دیتا ہے، اسی زعم باطل کی یہاں تردید کی گئی ہے آیات 192، 193، 194 میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ قرآن رب العالمین کا کلام ہے، اسے جبریل امین نے اللہ کے حکم سے نہایت فصیح و بلیغ زبان میں نبی کریم (ﷺ)کے دل پر اتارا ہے، اور یہاں یہ بیان کیا گیا ہے کہ اسے شیاطین نے نہیں اتارا ہے،