سورة الشعراء - آیت 184

وَاتَّقُوا الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالْجِبِلَّةَ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اس سے ڈرو جس نے تمھیں اور پہلی مخلوق کو پیدا کیا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اس اللہ سے ڈرتے رہو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا ہے۔ اصحاب مدین اور شعیب (علیہ السلام) کا یہ واقعہ سورۃ الاعراف آیت 85 اور سورۃ ہود آیات 84، 85 میں گذر چکا ہے۔