سورة الشعراء - آیت 171
إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہنے والوں سے تھی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
البتہ لوط (علیہ السلام) کی بوڑھی بیوی جو کافروں کے فعل بد کی تائید کرتی تھی، اور کافر تھی، وہ بھی دیگر کافروں کے ساتھ ہلاک کردی گئی۔