سورة الشعراء - آیت 153
قَالُوا إِنَّمَا أَنتَ مِنَ الْمُسَحَّرِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا تو تو انھی لوگوں سے ہے جن پر زبردست جادو کیا گیا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
40۔ صالح (علیہ السلام) کی اس طویل تقریر کا ان کی قوم پر کوئی مثبت اثر نہیں ہوا، اور جواب میں کہا کہ تم پر تو جادو کردیا گیا ہے، جس کے زیر اثر تمہاری عقل ماری گئی ہے، اور ایسی بہکی بہکی باتیں کرتے ہو۔