سورة الشعراء - آیت 142

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَالِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ان کے بھائی صالح نے ان سے کہا کہ تمہیں اللہ کے عذاب کا ڈر نہیں لگتا ہے کہ اس کے ساتھ غیروں کو شریک بناتے ہو، اور دیگر معاصی کا ارتکاب کرتے ہو