سورة الشعراء - آیت 130

وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جب تم پکڑتے ہو تو بہت بے رحم ہو کر پکڑتے ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور تمہارے دل کی سختی کا یہ عالم ہے کہ دوسروں پر بے رحم ظالموں اور جابروں کی طرح چڑھ بیٹھتے ہو، کمزوروں اور ناتوانوں پر تمہیں رحم کرنا نہیں آتا ہے۔