سورة الشعراء - آیت 86
وَاغْفِرْ لِأَبِي إِنَّهُ كَانَ مِنَ الضَّالِّينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور میرے باپ کو بخش دے، یقیناً وہ گمراہوں میں سے تھا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور میرے رب ! میرے باپ کی مغفرت فرما دے، اس لیے کہ اس نے جہالت و نادانی کی وجہ سے تیرے ساتھ غیروں کو شریک بنایا ہے۔ حافظ ابن کثیر کہتے ہیں کہ ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ کے لیے یہ دعا، اور سورۃ ابراہیم آیت 41 میں مذکور دعا، اس وقت کی تھی جب انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ اللہ کا دشمن ہے، جیسا کہ سورۃ التوبہ آیت 114 میں گذر چکا ہے۔