سورة الشعراء - آیت 77
فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّي إِلَّا رَبَّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو بلاشبہ وہ میرے دشمن ہیں، سوائے رب العالمین کے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
مجھے ان سب سے دشمنی ہے، سوائے رب العالمین کے جو دنیا و آخرت میں میرا آقا و مولی ہے۔ اس لیے میں صرف اسی کی عبادت کرتا ہوں۔ ابراہیم (علیہ السلام) یہ کہنا چاہتے تھے کہ یہ بت تمہارے دشمن ہیں، لیکن انہیں اپنا دشمن بتایا یعنی جس طرح یہ میرے دشمن ہیں تمہارے بھی دشمن ہیں، تاکہ مخاطب ان کی نصیحت کو بطیب خاطر قبول کرلے۔