سورة الشعراء - آیت 74
قَالُوا بَلْ وَجَدْنَا آبَاءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا کہ وہ ایسے ہی کرتے تھے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اسی لیے مشرکین نے اپنے کفر و شرک پر اصرار کرتے ہوئے یہ جواب دیا کہ ہمارے باپ دادے ایسا ہی کرتے آئے ہیں، اس لیے ہم بھی ایسا ہی کریں گے اور اس پر سختی سے قائم رہیں گے۔ خازن نے آیت 74 کی تفسیر کے ضمن میں لکھا ہے کہ یہ آیت کریمہ دینی امور میں تقلید کے باطل ہونے پر دلالت کرتی ہے، اور صرف دلائل سے ثابت شدہ احکام کو قبول کرنے کی دعوت دیتی ہے۔