سورة الشعراء - آیت 73
أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یا تمھیں فائدہ دیتے، یا نقصان پہنچاتے ہیں؟
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
یا تمہیں نفع پہنچا سکتے ہیں، یا اگر تم ان کی عبادت کرنی چھوڑ دو تو کیا یہ تمہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں اس سوال کا مقصد ان کے دین کا فساد ثابت کرنا تھا، اس لیے کہ اس کا جواب ان کے پاس اس کے سوا کچھ بھی نہیں تھا کہ واقعی یہ بت نہ ہماری پکار کا جواب دیتے ہیں اور نہ ہمیں نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ نقصان تو گویا ان کی عبادت لہو ولعب اور حماقت کے سوا کچھ بھی نہ تھی۔